بین الاقوامی
Trending

ایرانی وزیر خارجہ نیویارک پہنچ گئے، پزشکیان کی روانگی آج متوقع

 

نیویارک: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے آج نیویارک روانہ ہوں گے۔

دوسری جانب امریکا نے ایرانی صدر کی میڈیا ٹیم کو ویزے جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی حکام کی جانب سے ویزوں سے انکار کے باعث ایرانی وفد کی میڈیا کوریج متاثر ہونے کا امکان ہے۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button