ملتان: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ احتجاج اور دھرنے جاری رہیں گے، جبکہ لانگ مارچ وزیراعظم شہباز شریف کی یقین دہانی پر عارضی طور پر روکا گیا ہے۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم کی یقین دہانی پر اعتماد کر رہے ہیں اور امید ہے کہ حکومت جلد عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرے گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ اگر وزیراعظم سے ملاقات میں عوام کو ریلیف نہ ملا تو فوری طور پر لانگ مارچ کیا جائے گا۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی لانگ مارچ سے دستبردار نہیں ہوگی۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت پٹرولیم لیوی ختم نہیں کرتی تو احتجاج کیسے روکا جاسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے، اس لیے حکومت کو محض یقین دہانیوں کے بجائے عملی طور پر بڑا ریلیف دینا ہوگا۔




