اسلام آباد: وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور جاپان کے وزیر خارجہ کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو معاشی اور سفارتی سطح پر نئی بلندیوں تک لے جانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے تناظر میں توانائی کی فراہمی اور سپلائی چینز کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے امور زیرِ بحث آئے۔ اس موقع پر جاپانی وزیر خارجہ نے خطے میں امن و امان کے فروغ کے لیے پاکستان کی مخلصانہ سفارتی کاوشوں کو شاندار الفاظ میں سراہا۔ دونوںممالک کے وزرائے خارجہ نے تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، صحت، آٹوموبائل اور ڈیجیٹل آئی ٹی جیسے اہم شعبوں میں باہمی اشتراک کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔




