پاکستان
Trending

کے پی حکومت امن و امان قائم کرے، وزیراعلیٰ ٹک ٹاک کی دنیا سے نکلیں: عطا تارڑ

 

پشاور: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پُر امن احتجاج ہر ایک کا حق ہے، لیکن وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو ٹک ٹاک کی دنیا سے باہر آکر صوبے میں امن و امان کے قیام پر توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کے احتجاج میں بھی سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا تھا۔

کوہاٹ کے دورے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انہوں نے شہید پولیس کانسٹیبل کے گھر حاضری دی، سی ایم ایچ میں زخمیوں کی عیادت کی اور مقامی عمائدین سے مل کر ان کے مسائل دریافت کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ دیکھنا بہت ضروری ہے کہ شہدا کے ورثا کس حال میں ہیں۔ دریں اثنا، وزیر اطلاعات نے خیبر پختونخوا کے غیور عوام کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اعلان کیا کہ دہشت گردی کا شکار ہونے والے زخمی یا شہید صحافیوں کے لیے شہدا پیکج پر غور کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button