پاکستان
Trending

شہباز شریف اور کویتی ولی عہد کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

 

نیویارک: وزیراعظم شہباز شریف سے کویت کے ولی عہد شیخ صباح خالد الحمد الصباح نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور کویت کے دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں تعاون پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے دوران تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور انسانی وسائل کی ترقی کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کویت کے ساتھ اقتصادی روابط اور باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی گفتگو کی اور امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button