نیویارک: وزیراعظم محمد شہباز شریف آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم اپنے خطاب میں فلسطین، کشمیر، خطے کی سکیورٹی صورتحال اور دیگر اہم عالمی و علاقائی امور پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے بھی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں مشرق وسطیٰ اور افغانستان کی صورتحال سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران خطے میں امن و استحکام، عالمی سطح پر درپیش چیلنجز اور باہمی تعاون کے فروغ سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔




