نیویارک: وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کے ممکنہ اسلام آباد مارچ کے حوالے سے کہا ہے کہ اس بار صورتحال فیصلہ کن ہو سکتی ہے۔
نیویارک میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما اسلام آباد کو سومنات سے تشبیہ دے رہے ہیں، سوال یہ ہے کہ کیا ان کے عزائم بھی وہی ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ اسلام آباد ایک بڑی اسلامی اور ایٹمی ریاست کا دارالحکومت ہے، اللہ نے چاہا تو پی ٹی آئی کی یہ آخری کوشش ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھی ممکن ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ اسلام آباد آئیں ہی نہ، یہ بھی ایک فیصلہ کن بات ہوگی۔
وزیر دفاع کے مطابق وفاق یا پاکستان اب اس طرح کی صورتحال کا متحمل نہیں ہو سکتا۔




