پاکستان
Trending

گورنر راج کی نوبت نہ آنے دیں، صوبائی حکومت آئینی حدود میں رہے، فیصل کریم کنڈی

 

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ معاملات کو اس نہج تک نہ پہنچایا جائے جہاں گورنر راج نافذ کرنے کی ضرورت پیش آئے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر راج غیر معمولی حالات میں مجبوری کے تحت نافذ کیا جاتا ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اگر صدر مملکت گورنر راج نافذ کرنے کا حکم دیتے ہیں تو آئینی طریقہ کار کے مطابق عمل کیا جائے گا۔ ان کے بقول گورنر کی حیثیت سے وہ آئین اور قانون کے تحت اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوبائی حکومت کو سیاسی اور انتظامی معاملات میں آئینی حدود کا خیال رکھنا چاہیے اور ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جن سے صورتحال مزید پیچیدہ ہو۔

انہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے متعلق کہا کہ اگر وہ سمجھتے ہیں کہ ان کے پاس صوبہ چلانے کے لیے مناسب اختیارات موجود نہیں تو وہ استعفیٰ دے سکتے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ گورنر راج معمول کی حکومتی کارروائی نہیں بلکہ ایک غیر معمولی آئینی اقدام ہے، جسے مخصوص حالات میں ہی استعمال کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان اور انتظامی امور کو بہتر بنانے کے لیے تمام اداروں اور سیاسی فریقین کو آئینی دائرے میں رہ کر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ صورتحال مزید کشیدہ نہ ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button