کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس میں پارٹی کے اہم رہنماؤں نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ اور رکن قومی اسمبلی نوید قمر نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔
ملاقاتوں کے دوران سندھ میں جاری عوامی میگا ٹرانسپورٹ منصوبوں کی پیشرفت، محکمہ بلدیات کی کارکردگی اور مختلف انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
رکن قومی اسمبلی نوید قمر کے ساتھ پارلیمان میں قانون سازی سے متعلق مختلف امور بھی زیرِ بحث آئے، جبکہ صوبائی وزرا نے اپنے متعلقہ محکموں کی کارکردگی اور جاری منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔
ملاقاتوں میں عوامی سہولیات کی فراہمی، ترقیاتی منصوبوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی گفتگو ہوئی۔




