اسلام آباد: آئی ایم ایف مشن اور پاکستانی حکام کے درمیان جائزہ مذاکرات سے قبل ابتدائی مشاورت جاری ہے۔ ای ایف ایف کے چوتھے اور آر ایس ایف کے تیسرے جائزے سے متعلق امور پر فریقین کے درمیان بات چیت ہو رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں جائزوں کی تکمیل کے بعد پاکستان کو تقریباً ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی رقم ملنے کی توقع ہے۔
مذاکرات کے دوران معاشی اہداف، ٹیکس اصلاحات، گردشی قرضے میں کمی، توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور صوبائی مالی معاملات سمیت مختلف اہم امور کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام کے درمیان ابتدائی بات چیت کے بعد باقاعدہ جائزہ مذاکرات میں معاشی اصلاحات اور مقررہ اہداف پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔




