پاکستان
Trending

امن و امان کی صورتحال، وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس

 

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں ملک کی موجودہ امن و امان کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور وزیر مملکت طلال چودھری شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے امن و امان کی مجموعی صورتحال پر وزیراعظم اور اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دی۔ اجلاس میں ملک میں امن و امان برقرار رکھنے اور موجودہ صورتحال سے متعلق اہم امور پر مشاورت کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button