پاکستان
Trending

بھارت کا پانی روکنا جنگی اقدام ہوگا، عطاء تارڑ

 

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پانی پاکستان کے عوام کی زندگی، زراعت اور معیشت سے براہِ راست منسلک ہے، بھارت کو پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ میں پاکستان کا واضح مؤقف پیش کیا کہ پاکستان کا پانی روکنا جنگی اقدام تصور ہوگا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے، اسے یکطرفہ طور پر ختم، معطل یا التوا میں نہیں رکھا جاسکتا۔

عطاء اللہ تارڑ کے مطابق عالمی ثالثی عدالت بھی پاکستان کے مؤقف کی تائید کرچکی ہے۔ سندھ طاس معاہدہ پاکستان اور بھارت سمیت خطے میں امن و استحکام کے لیے اہم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button