پاکستان
Trending

لاہور میں 10 روزہ بسنت جشن، 29 جنوری سے آغاز

 

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں 29 جنوری سے 7 فروری تک 10 روزہ بسنت جشن منانے کا اعلان کردیا۔ یومِ کشمیر کے باعث 5 فروری کو بسنت کی سرگرمیاں ایک روز کے لیے معطل رہیں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ 10 روزہ بسنت جشن پنجاب کے تہذیبی رنگ اور لاہور کی تاریخی روایت کے فروغ کا باعث بنے گا۔

مریم نواز نے شہریوں سے اپیل کی کہ بسنت ذمہ داری اور احساس کے ساتھ منائیں اور حفاظتی ضوابط پر عمل کو یقینی بنائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بسنت کے دوران شہریوں کو تفریح کے ساتھ پنجاب کی ثقافتی روایات سے جڑنے کا موقع بھی ملے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button