پاکستان
Trending

محسن نقوی کا جناح ایئرپورٹ کا دورہ، مسافروں سے امیگریشن سہولتوں پر گفتگو

 

کراچی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بیرون ملک جانے والے مسافروں سے ملاقات کی اور امیگریشن کے عمل سے متعلق معلومات حاصل کیں۔

وزیر داخلہ نے مسافروں سے دستیاب سہولتوں اور امیگریشن کے طریقہ کار کے بارے میں دریافت کیا۔ اس دوران انہوں نے بعض مسافروں کی سفری دستاویزات بھی چیک کیں۔

محسن نقوی نے ایف آئی اے حکام سے مسافروں کی دستاویزات کی تصدیق بھی کرائی اور ایئرپورٹ پر امیگریشن کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button