پاکستان
Trending

گندم درآمد: اسحاق ڈار کی سندھ کیلئے ایک لاکھ 85 ہزار ٹن گندم کی خریداری کی ہدایت

 

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت فوڈ ایئر 2026-27 کے لیے گندم درآمد سے متعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کا ساتواں اجلاس ہوا۔

اجلاس میں ملک میں گندم کی درآمد کے انتظامات اور پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو سندھ کی باقی ماندہ ضرورت پوری کرنے کیلئے ایک لاکھ 85 ہزار میٹرک ٹن گندم کی کم ترین بولی قبول کرنے کی ہدایت کی گئی۔

اسحاق ڈار نے پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا حکومتوں کو مطلوبہ ادائیگیاں فوری مکمل کرنے اور ٹی سی پی کے ساتھ سہ فریقی معاہدے طے کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ گندم کی درآمد سے مناسب نرخوں پر وافر فراہمی یقینی بنے گی اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ملے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button