بین الاقوامی
Trending

آبنائے ہرمز پر اہم سفارتی پیش رفت ،ایران کو امریکا کا جواب موصول

 

تہران:ایران نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق تہران کی شرائط پر امریکا کا جواب موصول ہوگیا ہے۔

ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی کے مطابق وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بدھ کے روز کابینہ اجلاس میں امریکی جواب موصول ہونے کی تصدیق کی، تاہم اس کے مندرجات ظاہر نہیں کیے گئے۔

ترجمان کے مطابق عباس عراقچی نے کابینہ اجلاس میں اپنے حالیہ دورۂ نیویارک کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔ انہوں نے دورے کے دوران یورپی اور خلیجی ممالک کے رہنماؤں سے ہونے والی ملاقاتوں سے متعلق تفصیلات کابینہ کو فراہم کیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اس موقع پر آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے ایران کی جانب سے امریکا کو پیش کی گئی شرائط کا بھی جائزہ پیش کیا۔

تہران کے مطابق آبنائے ہرمز کی بحالی کا معاملہ جاری جنگ کے خاتمے اور سفارتی کوششوں میں پیش رفت سے منسلک ہے۔ تاہم امریکی جواب کی تفصیلات منظر عام پر نہ آنے کے باعث مذاکرات کے اگلے مرحلے اور آبنائے ہرمز کھولنے کے حوالے سے آئندہ لائحہ عمل فی الحال واضح نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button