اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کر دی۔
وزارتِ توانائی، پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 14 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول 387 روپے 40 پیسے فی لیٹر ہو گیا۔
ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 89 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 400 روپے 35 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا، جبکہ نئی قیمتیں یکم اکتوبر تک نافذ العمل رہیں گی۔




