پاکستان
Trending

معاشی اشاریے مثبت، سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کر رہے ہیں، وزیر خزانہ

 

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے اور تمام اہم معاشی اشاریے مثبت رجحان ظاہر کر رہے ہیں۔ سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے جامع منصوبہ بندی جاری ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ایف بی آر نے ستمبر کا ہدف حاصل کر لیا ہے، جبکہ گزشتہ تین سال سے حکومت کا سفر معاشی استحکام کی سمت جاری ہے۔ بنیادی معاشی اشاریوں میں بہتری اہم پیش رفت ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے حالات بہتر ہو رہے ہیں اور سعودی عرب و ترکیہ کے سرمایہ کار بھی ملک میں سرمایہ کاری کے لیے آ رہے ہیں۔ ڈسکوز کی نجکاری میں سعودی عرب نے دلچسپی ظاہر کی ہے، جبکہ حالیہ بولیوں میں سعودی عرب اور ترکیہ کی بڑی کمپنیاں شامل ہیں۔

ان کے مطابق ڈسکوز کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی بولیاں موصول ہوئی ہیں۔ پاکستان کے بڑے کاروباری گروپس بھی باہمی تعاون سے کام کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ اوورسیز چیمبر کے ارکان ملک کے بڑے سرمایہ کار ہیں اور حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ معاشی ترقی پر توجہ دے کر ملکی تشخص کو بہتر بنانا ہوگا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کی ریٹنگ بہتر بنانے کے لیے ریٹنگ ایجنسیوں سے بات چیت جاری ہے۔ پی آئی اے کی بولی میں غیر ملکی دلچسپی نہیں تھی، جس کے بعد پاکستان کے ایک بڑے گروپ کو پی آئی اے دے دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پہلے معاشی استحکام ضروری ہے، اس کے بعد مقامی سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید بحال ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button