اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبرپختونخوا کی موجودہ صورتحال پر غور کے لیے ایوان صدر میں اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں خیبرپختونخوا کی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال، امن و امان اور صوبے میں جاری سیاسی سرگرمیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کے ممکنہ نفاذ سمیت مختلف آئینی و قانونی امور پر مشاورت کی جائے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔ ملاقات میں صوبے کی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔
اجلاس میں موجودہ حالات کے تناظر میں آئینی و قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے اقدامات پر مشاورت کی جائے گی۔




