اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جاری ترقیاتی اور اپ گریڈیشن منصوبوں کا معائنہ کیا۔
وزیر داخلہ نے زیرِ تربیت افسران کے لیے تیار کیے گئے ماڈل رومز کا بھی جائزہ لیا اور اکیڈمی میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے معیار کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر اجلاس میں نیشنل پولیس اکیڈمی کے کانفرنس روم اور آڈیٹوریم کی ازسرِنو تعمیر کی ہدایت کی گئی۔ محسن نقوی نے متعلقہ حکام کو ترقیاتی کام بروقت مکمل کرنے اور منصوبوں میں معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ پولیس افسران کی تربیت کے لیے جدید سہولیات کی فراہمی اہم ہے، اس لیے نیشنل پولیس اکیڈمی کے انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔




