بین الاقوامی
Trending

یورپ ڈیزل کی بڑی کھیپ جاری کرنے پر آمادہ؛ٹرمپ کا دعویٰ

 

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے ہیں اور یورپ سے ڈیزل کی فراہمی فوری شروع کردی جائے گی۔

ٹرمپ کے مطابق جنوبی کوریا کے ساتھ 8.4 ارب ڈالر کا آئل ریکوری منصوبہ بھی طے پایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ مستقبل میں امریکا کے توانائی کے تحفظ کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

امریکی صدر نے اس سے قبل یورپی ممالک کو خبردار کیا تھا کہ اگر انہوں نے ڈیزل جاری نہ کیا تو امریکا بھی یورپ کو ڈیزل کی سپلائی روک دے گا۔

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یورپ سے ڈیزل کی فراہمی شروع ہونے سے امریکی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button