لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو یو این ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ 2026 کی تقریب میں شرکت کے لیے مسقط مدعو کرلیا گیا۔
عالمی یومِ رہائش کے موقع پر ہونے والی تقریب میں پنجاب کے اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کو یو این ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ 2026 کے لیے سرفہرست منصوبوں میں شامل کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ عالمی اعزاز پنجاب کے بے گھر اور کم آمدن افراد کے لیے باعثِ فخر ہے۔ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے ذریعے مستحق خاندانوں کو کم لاگت رہائش کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا کا بہترین کم لاگت ہاؤسنگ منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو باعزت اور محفوظ رہائش کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔




