پاکستان
Trending

اسلام آباد میں ترقیاتی منصوبے مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر مکمل کیے جا رہے ہیں: محسن نقوی

 

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ حکومت ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے اسلام آباد کو مستقبل کی ضروریات کے مطابق جدید سہولیات سے آراستہ کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دارالحکومت میں جاری ترقیاتی کام آنے والے 20 سال کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے جا رہے ہیں۔

کشمیر چوک انڈر پاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے سیاسی قیادت کی کارکردگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک طرف ایسے حکمران ہیں جو کئی کئی دن دفتر نہیں جاتے، جبکہ دوسری طرف ایسے وزیراعظم ہیں جو ہر گھنٹہ کام کرتے ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ عوام خود جانتے ہیں کہ کون کام کرتا ہے اور کون صرف باتیں کرتا ہے۔ ہم عوام کو جواب دہ ہیں اور اسی ذمہ داری کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کشمیر چوک انڈر پاس سمیت اسلام آباد میں جاری منصوبوں کا مقصد شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنا اور شہر کے بنیادی ڈھانچے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button