پاکستان
Trending

پاکستان کی سفارتی کوششوں سے جنگ بندی کی راہ ہموار ہوئی، گوتریس؛ اسحاق ڈار کا مذاکرات پر زور

 

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کو ترجیح دینے پر زور دیا ہے۔

مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان تعاون کو تصادم پر اور مذاکرات کو تنازع پر ترجیح دیتا ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ اقوام متحدہ کے چارٹر کو آگے بڑھانے اور عالمی امن کے قیام کے لیے کوششیں کی ہیں۔

اسحاق ڈار نے مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کے مستقل مؤقف کو قابلِ تحسین قرار دیا اور افغانستان سے ہونے والے حملوں پر پاکستان کے تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے انتونیو گوتریس کو پاکستان کا عظیم دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تباہ کن سیلاب کے دوران بھی پاکستان کی مدد کی۔

انتونیو گوتریس نے ایران تنازع پر پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی قیادت کو مذاکرات کی راہ ہموار کرنے پر سلام پیش کرتے ہیں۔ ان کے مطابق پاکستان کی کوششوں سے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت اور جنگ بندی کی راہ ہموار ہوئی۔

گوتریس نے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ سفارتکاری کی طرف واپس آئیں اور اختلافات کا حل مذاکرات کے ذریعے تلاش کریں۔

افغانستان کے حوالے سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ پاکستان نے کئی دہائیوں تک افغان عوام کے لیے اپنے دروازے کھلے رکھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ افغان شہریوں کی باوقار واپسی کی حمایت کرتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button