پاکستان
Trending

جواء اور سٹے بازی کی ایپس کی تشہیر، رجب بٹ سمیت تین یوٹیوبرز کے خلاف مقدمات درج

 

لاہور:نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے جواء اور سٹے بازی والی ایپس کی تشہیر کرنے پر یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ رجب بٹ پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر عوام کو بیٹنگ اور جوئے کی ایپس میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی، جس سے کئی افراد مالی نقصانات اٹھانے پر مجبور ہوئے۔

ایف آئی آر کے مطابق رجب بٹ ایک معروف بیٹنگ ایپ کا برانڈ ایمبیسیڈر بھی رہ چکے ہیں اور انہیں بارہا نوٹسز بھیجے گئے لیکن وہ انکوائری کے لیے پیش نہ ہوئے، جس کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔

اسی طرح، نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے انس علی اور ہریرا نامی دو دیگر یوٹیوبرز کے خلاف بھی جوئے کی تشہیر کے الزام میں قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button