پاکستان
Trending

پاکستان اور پولینڈ میں غیر قانونی مائیگریشن کی روک تھام سمیت سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

 

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سے پولینڈ کے وزیر ٹوماش شیمونیاک نے ملاقات کی، جس میں سکیورٹی اور باہمی تعاون سے متعلق مختلف امور پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تعاون مزید مضبوط بنانے اور سکیورٹی کے حوالے سے باہمی رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں جانب سے غیر قانونی مائیگریشن کے خلاف اقدامات میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔

فریقین نے سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button