راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان اور بلوچستان کے علاقے مستونگ میں کارروائیاں کرتے ہوئے 18 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں ’’عزمِ استحکام‘‘ وژن کے تحت انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، جس کے دوران 13 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ فورسز نے فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو کارروائی کا نشانہ بنایا۔
دوسری کارروائی بلوچستان کے علاقے مستونگ میں کی گئی، جہاں سکیورٹی فورسز نے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔ ذرائع کے مطابق کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقوں میں کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے۔




