پاکستان
Trending

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات، علاقائی استحکام پر بات چیت

راولپنڈی: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں خطے کی مجموعی صورتحال، امن و سلامتی اور علاقائی استحکام سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں جموں و کشمیر کے تنازع اور بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو معطل رکھنے کے معاملے پر بھی گفتگو ہوئی۔ افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی اور اس کے خطے کی سکیورٹی پر اثرات بھی زیرِ بحث آئے۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور موجودہ سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، جبکہ عالمی امن و سلامتی کے فروغ میں اقوام متحدہ کے کردار اور علاقائی استحکام کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button