بین الاقوامی
Trending

سوئیں اور لاکھوں ین جیتیں، جاپان میں منفرد مقابلہ

 

ٹوکیو: جاپان میں نیند کو باقاعدہ مقابلے کا درجہ دے دیا گیا، جہاں شرکا نے پرسکون نیند کے ذریعے لاکھوں ین کا انعام جیتنے کی کوشش کی۔

’’میٹ رائس‘‘ نامی مقابلے میں درجنوں افراد نے حصہ لیا۔ شرکا کو نیند کی نگرانی کرنے والے خصوصی سینسرز لگائے گئے اور آرام دہ گدوں پر سونے کے لیے لٹایا گیا۔

مقابلے کے تحت شرکا کو زیادہ سے زیادہ 90 منٹ تک سونا تھا، جبکہ بہترین نیند لینے والے کے لیے 20 لاکھ ین سے زائد انعام مقرر کیا گیا تھا۔

مقابلے کے منتظمین کے مطابق جاپان میں طویل اوقاتِ کار، روزانہ کے طویل سفر اور مصروف طرزِ زندگی کے باعث نیند کی کمی ایک اہم مسئلہ ہے۔

کوالا سلیپ جاپان کے تخلیقی ڈائریکٹر رئیچیرو ناکاما نے کہا کہ اس مقابلے کا مقصد لوگوں کو نیند کی اہمیت کی جانب متوجہ کرنا اور انہیں بہتر نیند کے بارے میں سوچنے کی ترغیب دینا ہے۔

او ای سی ڈی کے 2021 کے اعداد و شمار کے مطابق جاپانی شہری روزانہ اوسطاً 7 گھنٹے 24 منٹ سوتے ہیں، جو تنظیم کے رکن ممالک میں سب سے کم دورانیہ تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button