راولپنڈی: بیلاروس کے اعلیٰ سطحی وفد نے جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی و عالمی سطح پر بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعاون کے دائرہ کار اور سکیورٹی شعبے میں روابط مزید بڑھانے کے امکانات پر بھی گفتگو ہوئی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بیلاروس کے ساتھ دفاعی و سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ بیلاروس کے وفد کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل الیگزینڈر وولفو وچ نے بھی دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون مستحکم کرنے کی خواہش ظاہر کی۔
بیلاروسی وفد کے سربراہ نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔




