پاکستان
Trending

وزیراعظم شہباز شریف کی انتونیو گوتریس سے ملاقات، اہم امور پر گفتگو

 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ملاقات کی، جس میں علاقائی اور عالمی صورتحال پر اہم تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں جموں و کشمیر، سندھ طاس معاہدے، افغانستان سے دہشتگردی اور غزہ کی صورتحال سمیت مختلف امور زیرِ بحث آئے۔ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے منشور اور کثیرالجہتی نظام کے لیے سیکرٹری جنرل کے عزم کو سراہا۔

شہباز شریف نے کہا کہ تنازعات کے حل اور کشیدگی میں کمی کے لیے مکالمہ اور سفارت کاری ہی واحد قابلِ عمل راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے جسے بھارت یکطرفہ طور پر التوا میں نہیں رکھ سکتا۔

وزیراعظم نے افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی اور افغان سرزمین پر دہشتگرد گروہوں کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ٹھوس اور قابلِ تصدیق اقدامات پر زور دیا۔

غزہ کے معاملے پر وزیراعظم نے فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button