پاکستان
Trending

وزیر اعظم شہباز شریف سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے بحرین کے وزیر خارجہ عبداللطیف الزیانی نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور بحرین کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے بحرینی وزیر خارجہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے بحرین کی قیادت اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بحرین کے تعلقات مشترکہ اقدار، باہمی اعتماد اور عوامی روابط پر قائم ہیں۔

شہباز شریف نے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

بحرینی وزیر خارجہ نے بحرینی قیادت کی جانب سے وزیراعظم کے لیے نیک خواہشات اور خیرسگالی کا پیغام پہنچایا۔ انہوں نے باہمی مفاد کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ باہمی دلچسپی کے امور پر مسلسل مشاورت اور رابطہ برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ مشترکہ وزارتی کمیشن کا تیسرا اجلاس دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ بحرینی وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button