پاکستان

پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ کسی کے خلاف نہیں، علاقائی امن و استحکام مقصد ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

 

اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں، بلکہ اس کا مقصد سعودی عرب کی سلامتی کا تحفظ اور خطے میں استحکام کو فروغ دینا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستانی افواج کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں موجود ہیں، اس لیے مشترکہ دفاعی معاہدہ کسی اچانک بننے والے اتحاد کی حیثیت نہیں رکھتا۔

انہوں نے واضح کیا کہ معاہدے کے تحت ہونے والی کارروائیاں دفاعی نوعیت کی ہوں گی، جبکہ فوجی دستوں کی تعیناتی اور ان کے استعمال سے متعلق فیصلے آپریشنل کمانڈرز کریں گے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے مزید کہا کہ پاکستان امریکہ اور ایران کے درمیان اختلافات کم کرنے اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کا پُرامن حل تلاش کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے جنگ بندی کے لیے غیر جانب دار ثالث کا کردار ادا کیا، کیونکہ جنگ کا دائرہ مزید وسیع ہونے سے روکنا علاقائی امن و استحکام کے لیے ضروری ہے۔ پاکستان تنازعات کے حل کے لیے سفارت کاری اور مذاکرات کی حمایت جاری رکھے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button