اسلام آباد: خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کے معاملے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج منعقد ہوگا۔ اجلاس میں آئین کے آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت ایمرجنسی اور گورنر راج سے متعلق اقدامات کی منظوری کا معاملہ زیرِ بحث آئے گا۔
ذرائع کے مطابق، سینیٹ اور قومی اسمبلی پہلے ہی ایمرجنسی کے نفاذ کی توثیق کر چکی ہیں۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اب اس معاملے پر مزید آئینی کارروائی کی جائے گی۔
خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ سے متعلق پیش رفت پر سیاسی حلقوں کی نظریں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس پر مرکوز ہیں۔ اجلاس میں اس حوالے سے اہم امور زیرِ غور آنے کا امکان ہے۔




