واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف ایک بار پھر فوجی کارروائی کی دھمکی دے دی۔ الاسکا میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ دنیا انتظار کرے اور دیکھے کہ امریکا ایران کے ساتھ کیا کرتا ہے۔
دوسری جانب ایران نے امریکا کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ جب تک اس کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے، لڑائی ختم نہیں ہوگی۔
امریکی صدر کی تازہ دھمکی اور ایران کے سخت ردعمل کے باعث دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی برقرار ہے۔ صورتحال کے ممکنہ اثرات اور آئندہ پیش رفت پر عالمی برادری کی نظریں مرکوز ہیں۔




