پاکستان
Trending

فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالی بند ہونی چاہیے، مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل طلب ہے، جنرل سید عامر رضا

 

کاکول: کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا نے کہا ہے کہ پاکستان نے خطے میں حالیہ کشیدگی کم کرنے کے لیے عالمی سطح پر اپنا مثبت کردار ادا کیا، جبکہ پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کو دنیا بھر نے دیکھا۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سید عامر رضا نے کہا کہ افواج پاکستان نے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور ملک کے چپے چپے کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

انہوں نے فلسطین کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہاں انسانی حقوق کی پامالی بند ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل طلب معاملہ ہے۔

جنرل سید عامر رضا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملکی سلامتی، دفاع اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button