اسلام آباد: حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 93 پیسے فی لٹر کمی کا اعلان کردیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 386 روپے 30 پیسے فی لٹر مقرر ہوگئی ہے۔ قیمت میں کمی کا اطلاق تین روز کے لیے ہوگا۔
حکومتی فیصلے کے تحت ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور اسے 396 روپے 96 پیسے فی لٹر پر برقرار رکھا گیا ہے۔
پٹرول کی قیمت میں عارضی کمی سے صارفین کو محدود مدت کے لیے ریلیف ملے گا، جبکہ ڈیزل کی قیمت برقرار رہنے کے باعث اس کی خریداری پر صارفین کو کوئی اضافی ریلیف نہیں ملے گا۔




