بغداد: اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس آج بغداد میں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار دیگر سرکاری مصروفیات کے باعث اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی جدہ میں او آئی سی کے لیے پاکستان کے مستقل مندوب فواد شیر کریں گے۔




