پاکستان
Trending

دہشت گردی کے خلاف تعاون کی اپیلیں کیں، مذاکرات ناکام ہونے پر گورنر راج لگایا، طلال چودھری

 

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنانے کے لیے اپوزیشن سے مذاکرات کی متعدد کوششیں کیں، تاہم بات چیت کامیاب نہ ہوسکی۔

طلال چودھری کے مطابق، آئین کی شق 232 اور 234 کے تحت ایمرجنسی اور گورنر راج کا اقدام اٹھایا گیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے گورنر راج کے خلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حق میں پریس ریلیز جاری کی۔

وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ ٹی ٹی پی اور پی ٹی آئی میں کچھ چیزیں مشترک ضرور ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اپوزیشن سے مطالبہ کیا کہ سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر دہشت گردی کے خلاف حکومت کا ساتھ دیا جائے اور ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کی جائے۔

طلال چودھری نے دعویٰ کیا کہ افغانستان سے آنے والے افراد پاکستان کے سکیورٹی اہلکاروں کی شہادتوں میں ملوث رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف ایک نکاتی ایجنڈے پر سیٹ اپ تشکیل دیا گیا ہے اور پاکستانی ادارے دہشت گردی میں ملوث عناصر سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے ان کے معدنیات سے متعلق بیان پر بھی تنقید کی اور کہا کہ معدنیات کو مالِ غنیمت قرار نہیں دیا جا سکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button