اسلام آباد:نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیراعظم آزاد کشمیر کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں آزاد کشمیر کی ترقیاتی ضروریات، معاشی خوشحالی اور عوام کے لیے مزید مواقع پیدا کرنے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانے اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ خطے کی ترقی اور عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے باہمی تعاون اور مؤثر اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔




