پاکستان
Trending

تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اقدامات تیز کیے جائیں، اسحاق ڈار

 

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے متعلقہ حکام کو شراکت دار ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات مضبوط بنانے اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مؤثر اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

اسحاق ڈار کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے جاری کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پاکستانی برآمدات میں تنوع لانے، عالمی منڈیوں تک رسائی بہتر بنانے، سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے اور سرحد پار تجارت میں حائل طریقہ کار کی رکاوٹیں دور کرنے پر غور کیا گیا۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ اقتصادی تعاون کو مؤثر بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کے درمیان رابطہ کاری ضروری ہے۔ انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ قابلِ عمل تجاویز مرتب کرکے پیش کی جائیں اور ان پر بروقت عمل درآمد کے ذریعے تجارتی و اقتصادی تعاون کے مواقع کو عملی نتائج میں تبدیل کیا جائے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم، معاون خصوصی برائے امور خارجہ، معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکریٹری خارجہ، سیکریٹری تجارت، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور مختلف وزارتوں و محکموں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button