بین الاقوامی
Trending

ایران کے خلاف جنگ کے بعد بھی امریکی فوج مشرق وسطیٰ میں تعینات رہ سکتی ہے، ٹرمپ

 

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ جلد ختم ہوسکتی ہے، تاہم امریکی فوج کو مشرق وسطیٰ میں مزید عرصے تک تعینات رہنا پڑ سکتا ہے۔

ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ضروری ہے اور اس مقصد کے لیے امریکی فوج کی خطے میں موجودگی اہم ہے۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ امریکی کارروائیوں کے نتیجے میں ایران کی فوج کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے اور ایرانی جوہری تنصیبات تباہ کردی گئی ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف جنگ جلد ختم ہوجائے گی، تاہم مشرق وسطیٰ سے امریکی فوج کی واپسی کے لیے مزید وقت درکار ہوسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button