پاکستان
Trending

اسحاق ڈار کی تاجک ہم منصب سے ملاقات، علاقائی امن اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر زور

 

دوشنبے: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے تاجکستان کے وزیر خارجہ سراج الدین محی الدین سے ملاقات میں پاکستان اور تاجکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات دوشنبے میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہانِ حکومت کی کونسل کے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ اسحاق ڈار نے اجلاس کے انعقاد کے لیے بہترین انتظامات اور پرتپاک میزبانی پر تاجک وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مشترکہ تاریخ، ثقافت اور مذہب پر مبنی دیرینہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے تجارت اور اقتصادی تعاون میں اضافے، علاقائی رابطوں کی بہتری، توانائی اور سلامتی کے شعبوں میں اشتراک بڑھانے اور عوامی سطح پر روابط کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور بھی زیرِ بحث آئے۔ دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں امن و خوشحالی کے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے علاقائی اور کثیرالجہتی فورمز پر رابطہ کاری اور تعاون جاری رکھنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button