پاکستان
Trending

COP31 سربراہی اجلاس میں شرکت، وزیراعظم شہباز شریف انطالیہ پہنچ گئے

 

انطالیہ: وزیراعظم محمد شہباز شریف موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے اقوام متحدہ کے تحت ہونے والے عالمی سربراہی اجلاس COP31 میں شرکت کے لیے ترکیہ کے شہر انطالیہ پہنچ گئے۔

وزیراعظم اس اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور عالمی رہنماؤں کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی کے باعث پیدا ہونے والے مسائل، ماحولیاتی تحفظ اور موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کریں گے۔

اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن برائے موسمیاتی تبدیلی کے تحت منعقد ہونے والے اس اجلاس میں مختلف ممالک کے سربراہان اور اعلیٰ سطح کے وفود شریک ہوں گے۔ عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے اور ترقی پذیر ممالک کو درپیش ماحولیاتی چیلنجز اجلاس کے اہم موضوعات میں شامل ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button