لاہور،اسلام آباد:خاتون اینکر پرسن ربیعہ احسن کے قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ راولپنڈی پولیس کی تفتیشی ٹیم ملزم احسن کو پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کے لیے لاہور لے گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے ربیعہ احسن اور ان کے شوہر کے درمیان ہونے والی چیٹ بھی حاصل کرلی ہے۔ چیٹ کے ابتدائی جائزے میں دونوں کے درمیان کسی قسم کے تنازع یا اختلاف سے متعلق شواہد نہیں ملے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کے پولی گرافک ٹیسٹ کے ذریعے تفتیش کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا تاکہ کیس سے متعلق حقائق تک پہنچنے میں مدد مل سکے۔
پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ ڈیجیٹل شواہد اور دیگر دستیاب معلومات کو بھی تفتیش کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔




