نئی دہلی :دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سرفہرست آ گیا، جبکہ لاہور نے دوسری اور بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔
دوسری جانب پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں بہاولپور پہلے نمبر پر رہا، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 343 ریکارڈ کیا گیا۔
فضائی آلودگی کی بڑھتی ہوئی شرح شہریوں کے لیے صحت کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بن گئی ہے۔ ماحولیاتی آلودگی کے باعث سانس کے امراض سمیت مختلف طبی مسائل میں اضافے کا خدشہ ہے۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری طور پر آلودہ فضا میں باہر نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔




