بین الاقوامی
Trending

اردوان اور قطری امیر کی ملاقات، دفاعی تعاون اور خلیجی امن کے لیے اہم معاہدہ طے پایا

 

استنبول:ترکیہ اور قطر نے دفاعی تعاون کو نئی وسعت دینے اور خلیجی خطے میں امن کے قیام کے لیے مشترکہ کوششیں تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان اور قطری امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے استنبول میں ملاقات کے دوران دفاعی معاہدے پر دستخط کیے۔

دونوں رہنماؤں نے دفاعی صنعت میں تعاون بڑھانے اور توانائی کے شعبے میں مشترکہ شراکت داری کو وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا۔

صدر اردوان نے کہا کہ معاہدے کا مقصد خلیجی خطے میں دوبارہ جنگ چھڑنے کے امکانات کو روکنا، مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنا اور علاقائی امن کو فروغ دینا ہے۔

اس معاہدے کو دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور اقتصادی تعلقات میں مزید پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button