نیویارک:مرسڈیز بینز نے اپنی مشہور لگژری SUV GLE کلاس کا 2027 ماڈل نئی اپ ڈیٹس کے ساتھ پیش کر دیا ہے۔ نئے ماڈل میں انجن، انفوٹینمنٹ سسٹم اور جدید ٹیکنالوجی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے، جبکہ گاڑی کے اگلے اور پچھلے بمپرز کے ڈیزائن میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔
موٹر ٹرینڈ کے مطابق GLE450 میں 3.0 لیٹر ٹربو چارجڈ ان لائن سکس انجن دیا گیا ہے، جو 375 ہارس پاور پیدا کرتا ہے، جبکہ GLE580 میں 4.0 لیٹر ٹوئن ٹربو V8 انجن شامل ہے، جو 530 ہارس پاور کی طاقت فراہم کرتا ہے۔
نئے ماڈل کی نمایاں خصوصیات میں مرسڈیز کا MB.OS انفوٹینمنٹ سسٹم، مصنوعی ذہانت سے لیس ڈیجیٹل اسسٹنٹ اور جدید ہائپر اسکرین شامل ہیں۔ دونوں گاڑیوں کے انجنوں کی ہموار کارکردگی، طاقت اور تیز رفتار پر بہتر ردعمل کو بھی سراہا گیا ہے۔
تاہم گاڑی کے سسپنشن، ناہموار سڑکوں پر آرام دہ سفر اور بعض پرانے کنٹرول فیچرز کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت کی نشاندہی کی گئی ہے۔
قیمت کے لحاظ سے GLE450 کی ابتدائی قیمت 76 ہزار 250 ڈالر جبکہ GLE580 کی قیمت 97 ہزار 750 ڈالر ہے۔ اضافی فیچرز کے ساتھ ٹیسٹ کی گئی گاڑیوں کی قیمت بالترتیب ایک لاکھ ایک ہزار 560 اور ایک لاکھ 28 ہزار 400 ڈالر رہی۔
جائزے کے مطابق 2027 مرسڈیز GLE طاقتور انجن، جدید ٹیکنالوجی اور شاندار اندرونی ڈیزائن کے ساتھ ایک نمایاں لگژری SUV ہے، تاہم اس کا پرانا پلیٹ فارم اور سسپنشن کی کارکردگی اسے نئی نسل کے حریفوں کے مقابلے میں درپیش چیلنجز میں شامل ہیں۔




