پاکستان
Trending

خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز، جنوبی وزیرستان، بنوں اور ٹانک میں 22 خوارج ہلاک

 

راولپنڈی:خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 22 خوارج مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، جس میں 15 خوارج ہلاک ہوئے۔

بنوں میں دو الگ الگ جھڑپوں کے نتیجے میں 6 خوارج اپنے انجام کو پہنچے، جبکہ ٹانک میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک خارجی ہلاک کردیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق کارروائیوں میں ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button