راولپنڈی :شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی فرار کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد خواتین کا روپ دھار کر رکشے میں فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے، تاہم سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں ہلاک کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد پسپائی کے بعد شہری آبادی میں چھپنے اور خواتین و بچوں کو انسانی ڈھال بنانے جیسے حربے بھی استعمال کر رہے ہیں۔




